the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کا بل 25 ستمبر ( ایجنسیز)افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں اور اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 25 مبینہ پاکستانی طالبان اور 3 اہم رہنماؤں سمیت 122جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ افغان نیشنل پولیس نے افغان فوج اورانٹیلی جنس کے ساتھ مختلف صوبوں میں مشترکہ آپریشن کیے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن صوبے کنڑ، ننگرہار، قندھار، زابل، لوگر اور ہرات میں کیے گئے جس میں 86 جنگجو ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتارکرلیا گیا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ افغان



سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا جس میں دیسی ساختہ بم ڈیوائسز کے 31 رائونڈ شامل ہیں۔

ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کی کاروائیوں میں 25 طالبان جنگجو مارے گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے منگل کی رات ضلع دربابا میں آپریشن کیا جس میں 25 جنگجو مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ترجمان کاکہناہے کہ آپریشن طالبان کے ضلع پر ممکنہ حملے کے پیش نظر کیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.